جمعه,  03 مئی 2024ء
باجوہ نے قسم کھا کر کہا پی ٹی آئی حکومت نہیں گرائی،مجیب الرحمان شامی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے قسم کھا کر کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی حکومت نہیں گرائی گئی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ ان سے ایک شادی کی تقریب میں ملے تھے۔

مجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے جیب سے قرآن پاک نکال کر اس پر قسم کھا کر کہا کہ نواز شریف کو خرابی صحت کی بنا پر لاہور سے لندن بھجوانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

سینئر صحافی کے مطابق سابق آرمی چیف نے قسم کھا کر کہا کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی تھی نہ اس کا کسی سے تقاضا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے ٹی وی پروگرام میں مجید نظامی کا تاریخی قصہ سنادیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News