هفته,  23 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی کے دو اہم وزراء کے نام ای سی ایل سے نکا ل دئیے گے

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی اور زلفی بخاری کے نام تاحال ای سی ایل میں شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، غلام سرور خان، مراد سعید، پرویز خٹک، شفقت محمود اور اعجاز شاہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

ای سی ایل سے نکالے جانے والوں میں علی زیدی، خسرو بختیار، اعظم سواتی، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان، فواد چوہدری، فروغ نسیم اور شیریں مزاری شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر پی ٹی آئی کابینہ کے ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

مزید خبریں