اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر محسن نقوی سے ایرانی وزیر ڈاکٹر احمد وحیدی اور ایرانی وزیر امین حسین رحیمی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی تعاون، اسمگلنگ، بارڈرمینیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی زائرین کے لیے قیدیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔
وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کا منظر دو طرفہ تعلقات کے تعلق سے انتہائی اہم ہے ۔اور پاکستانی قوم ایرانی صدر اور انکے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتا ہے۔
ملاقات میں دونوں فریقین کی طرف سے تنظیموں پر پابندی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔دونوں ممالک کے مسائل مشترکہ ہیں،اور دونوں سربراہ کا آپس میں متفقہ لائحہ عمل پر اتفاق ہے۔
اس تعاون میں معاونت کو مزید بہتر بنانے اور ان کی معلومات کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی
ملاقات میں اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ایرانی وزیر نے پاکستانی ہم منصب کو ایران کے دورےکی دعوت دی۔اس موقع پر عراقی ہم منصب کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ملکر زائرین کو بہترین وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر نے ایران کے صدر کی دعوت پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ۔دونوں اطراف کے قیدیوں کے جرم کو معاف کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر محسن نقوی نے کہا کہ میرا مقصد یہ ہے کہ ان قیدیوں کی اپنے وطن جلد واپسی ممکن ہو۔
دونوں اطراف کے بارڈر مارکیٹوں کو جلد از جلد فعال کرنے پر بھی اتفاق ہے۔
وزیر محسن نقوی نے کہاکہ سمگلنگ کیوجہ سے دونوں ممالک کے لیے معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سمگلنگ کی روک تھام سےکانگریس اور بارڈر منجمنٹ دونوں ممالک کے تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔
اس مو قع پر ایرانی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایران کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات خواہ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تعاون کو آگے بڑھاتا ہے۔
وزیرنےمسلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا
ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد وحیدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی نے پاکستان کے پرتپاک استقبال اورمہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا