پیر,  30 دسمبر 2024ء
21حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ختم ،ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی 16نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئےپولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پولنگ کا آغاز صبح 8بجے شروع ہوا تھا جو بغیر کسی وقعہ کے شام5بجے تک جاری رہی۔

ملک بھر کے 21حلقوں میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ،حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی گئی  تھی۔مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کی گئی تھی۔
پی پی22چکوال

پی پی22 چکوال، تلہ گنگ میں مسلم لیگ ن کےفلک شیر اعوان،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمد نثار احمد  مدمقابل ہیں۔

پی پی32گجرات6

پی پی 32 گجرات 6 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار موسیٰ الٰہی،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پرویز الٰہی مدمقابل ہیں۔

پی پی36وزیرآباد 2

پی پی 36 وزیر آباد 2 سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ اور سنی اتحاد کونسل کے محمد فیاض چٹھہ مدمقابل ہیں۔

پی پی54نارروال 1

پی پی 54 نارووال 1 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد اقبال چودھری اورسنی اتحاد کونسل کے امیدوار اویس قاسم مدمقابل ہیں

پی پی93بھکر5

پی پی 93 بھکر 5 سے ن لیگ کے سید اکبر خان اور سنی اتحاد کونسل کے سکندر احمد خان مدمقابل ہیں۔

پی پی139

پی پی 139 شیخوپورہ 4 سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین، سنی اتحاد کونسل کےاعجاز حسین مدمقابل ہیں۔

پی پی147لاہور

پی پی 147 لاہور 3 سے ن لیگ کے امیدوار محمد ریاض اور سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محمد خان مدنی سمیت11 امیدوار مدمقابل ہیں۔

پی پی149لاہور

پی پی 149 لاہور 5 سے آئی پی پی کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ محمد شعیب صدیقی  اورسنی اتحاد کونسل کے امیدوار ذیشان رشید   سمیت14امیدوار مدمقابل ہیں۔

پی پی158 لاہور

پی پی 158 لاہور 14 سے ن لیگ کے امیدوار چودھری محمد نواز ، سنی اتحاد کونسل کے مونس الٰہی سمیت 22امیدوارمدمقابل ہیں۔

پی پی164

پی پی 164 لاہور  سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف سمیت20امیدوارمقابل ہیں۔

پی پی266رحیم یارخان 7

پی پی 266 رحیم یارخان 7 سے ن لیگ کے امیدوار محمد صفدر خان لغاری اور سنی اتحاد کونس کے چودھری سمیع اللہ جٹ مدمقابل ہیں۔

پی پی260ڈیرہ غازی خان 5

پی پی 290 ڈیرہ غازی خان 5 سے ن لیگ کے امیدوار علی احمد لغاری، سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد محی الدین کھوسہ اور پیپلز پارٹی کے منیر احمد جلبانی بلوچ مدمقابل ہیں

 پی بی20خضدار 3

پی بی 20 خضدار 3 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ثنا اللہ اور بی این پی کے میر جہانزیب مینگل مدمقابل ہیں۔

پی بی22لسبیلہ

پی بی 22 لسبیلہ سے ن لیگ کے امیدوار محمد زرین خان مگسی اور پیپلز پارٹی کے محمد حسن مدمقابل ہیں۔

پی بی50قلعہ عبداللہ ری پولنگ

پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے جے یو آئی کے حاجی محمد نواز کاکڑ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے میر وائس خان اچکزئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان مدمقابل ہیں۔

پی کے 22باجوڑ4

پی کے 22 باجوڑ 4 سے سنی اتحاد کونسل کے گل داد خان، جماعت اسلامی کے عابد خان، اے این پی کے شاہ نصیر خان اور پیپلز پارٹی کے عبداللہ مدمقابل ہیں۔

پی کے91کوہاٹ2

پی کے 91 کوہاٹ 2  سے سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ اور جماعت اسلامی کی صفیہ بانو  مدمقابل ہیں۔

این اے 8باجوڑ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ  سے مسلم لیگ ن کے شہاب الدین خان، سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سید اخون زادہ چٹان مدمقابل ہیں۔

این اے 44ڈیرہ اسماعیل خان 1

این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان 1 سے مسلم لیگ ن کے ضمیر حسین، سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان، جے یو آئی پاکستان کے ضیا الرحمان الیکشن مدمقابل ہیں۔

این اے119لاہور3

این اے 119 لاہور 3 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز ملک اور سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق سمیت9امیدوار مدمقابل ہیں۔

این اے 132قصو ر2

این اے 132 قصور 2 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رشید احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر مدمقابل ہیں۔

این اے 193قمبرشہدادکوٹ

این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید احمد جونیجو الیکشن لڑرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گجرات و رحیم یار خان میں پولنگ رک گئی، الیکشن کمیشن کا نوٹس

مزید خبریں