اتوار,  24 مئی 2026ء
سنی اتحاد کونسل و ن لیگی کارکنوں میں جھگڑا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور کے حلقے این اے 119 میں سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تصادم پولنگ اسٹیشن نمبر 171 لاہور کالج میں ہوا، کارکنان نے ایک دوسرے کو گریبان پکڑ کر گھسیٹا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا کرنے والے کارکنوں کو اپنے کیمپ میں لے گئے اور جھگڑا ختم کروا دیا۔

پی پی 139 میں جھگڑا، 3 افراد زخمی
ادھر پی پی 139 شیخوپورہ 4 فیروز والا میں پولنگ اسٹیشن کے باہر بھی سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

مخالف کارکنوں نے ایک دوسرے کو مکے اور تھپڑ مارے، تصادم کے دوران 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا انتخابی کیمپ لگانے کی جگہ کی وجہ سے ہوا، 2 افراد کو حراست لے لیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پی پی139شیخوپورہ میں نظام پورہ کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ جاری ہے، نظام پورہ میں فائرنگ کے باعث پولنگ کا عمل رک گیا تھا، پولیس کے ذریعے صورتِ حال پر قابو پا لیا ہے۔

مزیدپڑھیں: 21حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ،انٹرنیٹ سروس بند

پی پی 266 میں جھگڑے کے باعث پولنگ روک دی گئی
رحیم یارخان کے حلقے پی پی 266 کے پولنگ اسٹیشن محب شاہ پر جھگڑے کے باعث پولنگ روک دی گئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دو سیاسی پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی اور گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے۔

مزید خبریں