هفته,  23 نومبر 2024ء
بشریٰ بی بی کا چیک اپ مکمل ، رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئیں

 

اسلام آباد (روشن  پاکستان نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چیک اپ مکمل ہوگیا اور ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کو کلیئر قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں 6 گھنٹے تک رہیں جہاں ان کے اینڈو اسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے خون کا ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا اور خون کا نمونہ بھی نہیں دیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی اینڈو اسکوپی، الٹراساؤنڈ، ایکو اور ای سی جی کی گئی جب کہ چیک اپ کے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کو کلیئر قرار دے دیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو معدے کا معمولی مسئلہ ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا خون کا نمونہ نہ دینے کا معاملہ حتمی رپورٹ میں لکھا جائے گا اور میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر عاصم، جیل سپرنٹنڈنٹ اور پمز اسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا دو روز میں نجی اسپتال میں ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں