هفته,  23 نومبر 2024ء
پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ 2023 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.084 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے 13.083 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.506 بلین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.206 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فروری کے مقابلے مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا، فروری میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.246 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔

مزید خبریں