اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت چینی کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔
شوگر مل مالکان اور سپلائرز سے 30 اپریل کو بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ چینی کے لیے موصول ہونے والی بولیاں 30 اپریل کو ہی کھولی جائیں گی۔