اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بلیو ایریا میں پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیوں نے حصہ لیا، پاک بحریہ کی بھی مدد لی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ٹینکر میں پیٹرول موجود ہونے کی وجہ سے آگ بجھانا مشکل ہے۔