جمعرات,  02 مئی 2024ء
مجھے بھیک نہیں مانگنے دیتے، بھکاری خاتون عدالت جا پہنچی

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)خاتون بھکاری حق کے لیے عدالت پہنچ گئی اور کہا کہ تین بھکاری ہراساں کر رہے ہیں اور بھیک نہیں مانگنے دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بھکاریوں کی حد کے تنازع پر خاتون بھکاری نے تین بھکاریوں کے خلاف درخواست دائر کردی۔

عدالت نے درخواست گزار خاتون بھکاری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خاتون بھکاری کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے کہا کہ عدالت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی کہ غیر قانونی گھریلو جبری مشقت کا مطالبہ اپنی جگہ لیکن بھیک مانگنے کے لیے جگہ مختص نہیں کی جا سکتی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا، پولیس کے انکار پر امیر خاتون کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار امیر خاتون نے تین بھکاریوں شفیع، نذیر اور میر گل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News