پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے شیرا فضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں عددی اعتبار سے سنی اتحاد کونسل کے ارکان زیادہ ہیں، سنی اتحاد کونسل کو چیئرمین پی اے سی ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 35 وزارتوں کی کمیٹیوں سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام سپیکر کو دیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ججز کی تقرری کی جوڈیشل کمیٹی میں 20 ارکان میں سے 6 اپوزیشن کے ہیں، 2 ارکان اپوزیشن سے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے دیا ہے۔