جمعه,  13 دسمبر 2024ء
ڈرائی کلینر بن کر 70 دلہنوں کو لوٹنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

کوئنز لینڈ(روشن پاکستان نیوز)دلہنوں کو دھوکا دے کراپنے بینک بیلنس میں اضافہ کرنے والی خاتون کو پولیس نے دھرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں ایک 53 سالہ خاتون کو دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے جس نے دلہنوں کو ان کے ڈیزائنر ملبوسات آن لائن فروخت کرکے دھوکہ دیا۔

چھ ماہ پر محیط یہ تحقیقات اس وقت شروع کی گئیں جب آسٹریلیا کے شہر کیرنز سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن، جس نے ستمبر 2022 میں اپنی مرضی کے مطابق تیار کردہ لباس ایک ڈرائی کلیننگ کمپنی کو سونپا تھا، نے سوشل میڈیا پر کسی کو ایسا ہی گاؤن پہنے ہوئے دیکھا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاتون کو 30 جنوری کو کیرنز مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں