جمعرات,  02 مئی 2024ء
حج 2024 کے انتظامات مکمل، آپریشن کو حتمی شکل دیدی گئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)حج 2024 کے انتظامات مکمل کر لیے گئے، وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا، حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

ملک بھر کے 8 ایئرپورٹس پر حج آپریشنز ہوں گے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ایئرپورٹس پر حج آپریشن بیک وقت شروع ہوگا۔

کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ رحیم یار خان ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن ہوں گے۔

پشاور کے عازمین اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے، جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News