اتوار,  24 نومبر 2024ء
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے ملا جلا دن، انڈیکس میں 43 پوائنٹس کی کمی پر بند

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج ملا جلا کاروبار رہا، 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 70,290 پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 861 پوائنٹس کی بینڈ پر رہا جبکہ انڈیکس کی آج کی کم ترین سطح 69 ہزار 783 رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 44 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 24 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

PSX کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے کم ہو کر 9,786 بلین روپے رہ گئی۔

مزید خبریں