هفته,  23 نومبر 2024ء
آصف علی زرداری ناجائز صدر غیرقانونی صدر ہیں، بیرسٹر گوہر

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری ناجائز صدر ہیں، صدر کے پاس تو مکمل نمائندگی نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدر مملکت کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیتے، صدر پورے ملک کے اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں، اس لیے انہیں سیاسی دفاتر چھوڑنا پڑتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اب بھی پارٹی چیئرمین ہیں، کیا عارف علوی کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں گئے ہیں؟ صدر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں، اس لیے ہم احتجاج کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، سب کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں