منگل,  30 اپریل 2024ء
پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا دی گئی

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 7 دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن کئی غلام خان میں کارروائی کی،فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ سسٹم لاگو کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے،توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی ،توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: فوج اور پولیس بہاولنگر واقعے کی مشترکہ تحقیقات کریں گے، آئی ایس پی آر

پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے عزم مصمم رکھتی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News