منگل,  14 مئی 2024ء
راناثناء اللہ کو بڑے عہدے کی پیشکش کر دی گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن کو پارلیمانی اور قانونی امور چلانے کے لیے تجربہ کار وزیر یا مشیر کی تلاش ہے۔

ذرائع کے مطابق راناثنا اللہ نے فوری طور پر پنجاب حکومت کا کوئی بھی عہدہ دیا ہے۔ پارٹی قیادت نے راناثنا اللہ کو سینئر مشیر برائے قانون و پارلیمانی امور کے عہدے کی پیشکش کی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مشاورت اور سوچ بچار کے لیے وقت مانگا ہے اور وہ پنجاب حکومت میں کوئی عہدہ نہیں لینا چاہتے۔

پارلیمانی امور کے لیے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو پارلیمانی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار اہم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پیپلز پارٹی سے بات کریں گے اور انہیں ایک بار پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے پیپلز پارٹی میں منقسم رائے ہے، پی پی کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی ارکان کی رائے اب بھی منقسم ہے۔

البتہ حکومت میں شمولیت کی دعوت کے حوالے سے اشارے ملے ہیں۔ جب باضابطہ بات ہوگی تو پارٹی کے اندر اس پر مشاورت کی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News