جمعه,  13 دسمبر 2024ء
آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کاپیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق جی بی، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل رہے گی جب کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بھی معطل رہے گی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی، پی ایس اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میٹرڈ سسٹم کے تحت فلنگ کا مطالبہ پورا کیا جائے، ضلعی انتظامیہ اور اہلکاروں نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اب مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔

مزید خبریں