جمعرات,  02 مئی 2024ء
لوگ میرے چھوٹے بیٹے کو میرے ساتھ گاتے دیکھنا چاہتے ہیں،معروف لوک گلوکارعارف لوہار

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)معروف لوک گلوکار عارف لوہار کا کہنا ہے کہ اب لوگ میرے چھوٹے بیٹے عالم لوہار کو میرے ساتھ سٹیج پر پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
عارف لوہار نے حال ہی میں برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب لوگ مجھ سے بچوں کو اسٹیج پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں، خاص طور پر سب سے چھوٹے بیٹے عالم لوہار کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

دوسری جانب عارف لوہار کے مشہور بیٹے عالم لوہار نے اپنے والد کے ساتھ اسٹیج پر گانے کے تجربے کے بارے میں بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاپا نے ہمیں کبھی ان کے ساتھ گانے کا نہیں کہا لیکن ہم صرف ان کے ساتھ کنسرٹس میں جانا پسند کرتے تھے کیونکہ ہم موسیقی کی طرف مائل تھے اور اسی وجہ سے ہم ہمیشہ ان کے ساتھ جاتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال عارف لوہار کا گانا ‘آ تینوں موج کارواں’ بہت وائرل ہوا تھا اور سپر ہٹ گانا بن گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News