هفته,  23 نومبر 2024ء
سپریم کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے کیڈر کی تبدیلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سپریم کورٹ نے سندھ پولیس اہلکاروں کے کیڈر کی تبدیلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ میں سندھ پولیس میں آئی ٹی پولیس افسران کے کیڈر کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران سپریم کورٹ نے افسران کے کیڈر کی تبدیلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سماعت کے دوران ملازمین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین کو تھانوں میں اے ایس آئی کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا، تھانوں میں 20 سال سروس کے بعد انہیں یونیفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے پولیس میں آئی ٹی کیڈر کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے دیگر ملازمین بھی متاثر ہوئے، کیس زیر التوا ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ ان میں سے زیادہ تر ملازمین نے تھانوں میں کام کیا ہے، ملازمین کو اب عام افسران کی طرز پر کام کرنے کا تجربہ ہے، 20 سال سروس کے بعد کیڈر تبدیل کرنے اور یونیفارم نہ دینے سے نقصان ہی ہوگا۔

ڈی آئی جی سندھ نے کہا کہ ان ملازمین کو ٹی اینڈ ٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے، پولیس میں صرف تین کیڈرز ہیں، ایگزیکٹو، ٹی اینڈ ٹی اور لیگل۔

اے ایس آئی کمپیوٹر 2004 میں 113 ملازمین اے ایس آئی کمپیوٹر بھرتی کیے گئے، گیارہ سال بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کو یونیفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یونیفارم نہ کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

مزید خبریں