اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آئی فونز دنیا بھر میں بہت مقبول ہیں لیکن اب لوگوں کی دلچسپی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
درحقیقت، 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ پر ایپل کی گرفت نمایاں طور پر کمزور ہوئی ہے۔
عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت کے ڈیٹا پر نظر رکھنے والی کمپنی IDC کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2024 کے دوران آئی فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اس کمی کی وجہ سے سام سنگ نے ایک بار پھر اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فون فروخت کرنے والی کمپنی کا اعزاز حاصل کر لیا۔