جمعرات,  14 مئی 2026ء
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو مقرر

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)صدر آصف علی زرداری 8 فروری کو عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کا آغاز کرتے ہوئے جمعرات کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

یہ اجلاس صدر زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت بلایا تھا۔ وہ آرٹیکل 56(3) کے تحت مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جو شام 4 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلایا گیا تھا جسے اب 18 اپریل کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے اس لیے 16 اپریل کو ہونے والے مشترکہ پارلیمانی اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں نئے پارلیمانی سال کے آغاز کے بعد یہ پہلا مشترکہ اجلاس ہو گا جس کے بعد ایوان بالا اور زیریں دونوں ایوانوں کے ارکان آئینی طور پر منتخب ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں