هفته,  23 نومبر 2024ء
سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد اساتذہ کی بھرتیوں پر سے پابندی اٹھالی گئی

کراچی (روشن پاکستان نیوز)سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی بھرتیوں پر سے پابندی اٹھالی۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی کے اہل امیدواروں کی بھرتی آئی بی اے سکھر کے ذریعے کی جائے گی۔

 مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی پرواز جدہ میں 50 مسافروں کو بھول گئی

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا تھا کہ پرائمری اور جونیئر ایلیمنٹری اسکولوں کے اساتذہ کی بھرتیوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

سردار شاہ نے مزید کہا کہ اہل امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتی کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کو دستاویزات جمع کرائیں۔

مزید خبریں