هفته,  23 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی کا نیامنصوبہ کیا؟اسد قیصرکے برطانیہ کا دورہ کرنے کی وجوہات کیا؟ دیکھیں خبر

 

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کےسینئررہنمااسد قیصر نے برطانیہ کے نجی دورے کے دوران کہا کہ پاکستان میں اس وقت کوئی قانون نہیں ہے اور جس طرح الیکشن کو لیٹ کیا گیا جس طرح ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا اور جس طرح یہ احساس دلایا گیا کہ ووٹ دینے والےاہم نہیں ہیں ووٹ گننے والےاہم ہیں۔ کیا آپ کہہ سکتے ہیںکہ یہ کوئی جمہوری ملک ہے اس وقت تو عملا آئین کا قتل ہو رہا ہے اس لیے ہم نے تحریک اغاز کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خان صاحب نے اسسائنمنٹ دی اور اس کے لیے ہم نے سب سے ملاقاتیں کر کے آج اس کی ایک عملی شکل بنادی ہے. اس کے بعد ہم مزیدسیاسی جماعتوں کو بھی اس میں شامل کریں گے اور ہماری کوشش ہے کہ ایک گرینڈ الائنس بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک عوام کا ہے فیصلے عوام کریں گے اور یہ عوام کا حق ہے آئین عوام کوحق دیتا ہے کہ وہ اپنے ملک کا اقتدار ان لوگوں کا حوالے کریں جسےعوام چاہتی ہے۔

الائنس میں پی ڈی ایم کے لوگوں کی موجودگی اور خلوص سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اور انشاءاللہ ہم آگے بڑھیں گے اس وقت ہم نے آغازِ تحریک بلوچستان سے کروا دیا ہے انشاءاللہ پنجاب جائیں گے کراچی جائیں گے اور ان تمام پولیٹیکل پارٹیز کو بھی اکٹھا کریں گے اور اس میں ہم سول سوسائٹی کو دیگرکمیونٹیزجیسا کہ لائر کمیونٹی ، کسان، مزدور سب کو اکٹھا کریں گے اور جو قائد اعظم کا پاکستان تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ ملک پہ قانون کی حکمرانی ہوگی اور ملک پر آئین کی بالادستی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اس تحریک کے لیے ہم پورے پاکستان میں جلسوں کا ایک شیڈول دیں گے اور ہم پھر دیکھیں گےپشاور سے جو جو اقدامات کرنے ہیں احتجاج کرنے ہیں احتجاج کی جتنی بھی شکل ہیں ہو سکتی ہیں وہ ہم مشاورت سے کریں گے

مزید خبریں