پیر,  16  ستمبر 2024ء
پنجاب حکومت کا کرپٹ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خصوصی کورٹ مارشل کا فیصلہ

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی نشاندہی کے لیے خصوصی آڈٹ سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی، اجلاس میں منظم سائبر کرائم اور آئی ٹی ٹریننگ کے خصوصی یونٹ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور پولیس میں بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی نشاندہی کے لیے خصوصی آڈٹ سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔ .

اس نظام کے تحت وزیراعلیٰ کے خصوصی ڈیش بورڈ پر رشوت مانگنے کی شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں سزائے موت کے لیے قانون سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ سزا کو یقینی بنا کر جرائم میں کمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی، سمگلنگ اور گینگز کے مستقل خاتمے کے لیے موثر کارروائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News