هفته,  23 نومبر 2024ء
ان سے بات چیت چل رہی ہے ،شیر افضل مروت نے پشین جلسے میں عوام کوڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانے سے روک دیا

 

پشین (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پشین ریلی کے شرکاء کو ڈیزل کے نعرے لگانے سے روک دیا۔

پشین میں اپوزیشن اتحاد کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کے لیے شیر افضل مروت سٹیج پر آئے تو شرکاء نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ڈیزل کے نعرے مت لگائیں کیونکہ ان سے بات چیت چل رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ملک میں جابرانہ حکومت ہے، عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے غیر قانونی مقدمات میں جیل میں ہیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قتل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جب شیر افضل مروت جلسہ گاہ پہنچے تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے لیکن جیسے ہی شیر افضل مروت سٹیج پر پہنچے محمود خان نے تقریر روک دی اور مائیک شیر افضل مروت کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں