هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستان کا چینی فرم کے ساتھ تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے چینی فرم کے ساتھ 200ملین ڈالر کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر لیے ۔

مظفرگڑھ میں ناردرن پاورجنریشن کمپنی لمیٹڈ (NPGCL)نے چینی فرمNingbo Green Light Energy Pvt Ltd کیساتھ 200ملین ڈالرکی مفاہمتی یاداشت (MoU)پردستخط کردیئے۔

یہ منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)کے ذریعے ایک موجودہ تھرمل پاور پلانٹ کو اپ گریڈ کر کے 300میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ پر منتقل کرے گا۔

اس منصوبے سے بھاری ایندھن کے تیل (HFO) کی ضرورت ختم ہو جائیگی،

کم لاگت پرسالانہ 400ملین یونٹ بجلی پیدا ہو گی جس کی قیمت 45روپے سے کم ہو کر 14روپے فی یونٹ تک آ جائے گی۔

مزید خبریں