لاہور (روشن پاکستان نیوز)پنجاب میں طلباء کو 20 ہزار موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔
طالب علموں کو آسان اقساط پر موٹر سائیکل فراہم کرنے کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی، پنجاب حکومت طلبہ کو مفت بائیکس فراہم کرنے کے لیے ایک ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
“چیف منسٹر یوتھ اینی شیٹس” پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 19,000 پٹرول بائک اور 1,000 ای بائک فراہم کی جائیں گی۔
موٹر سائیکل کی ماہانہ اقساط پر 20,000 ڈاؤن پیمنٹ اور مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
پہلے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور میں ای بائیکس دی جائیں گی۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے۔