جمعه,  03 مئی 2024ء
ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لُک رپور ٹ حکومتی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ،وفاقی وزیر احد چیمہ

 

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر احد چیمہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لُک رپورٹ کوحکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے ایک مستحکم اور پائیدار معیشت کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔

ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزارت اقتصادی امورکیطرف سے جاری بیان کے مطابق احدچیمہ کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی آوٹ لُک رپورٹ 2024ءمیں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اقتصادی امور نے کہا کہ ہم مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو آسان بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ہماری پچھلی 16 ماہ کی حکومت میں ملک کی معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گئے۔

ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی۔

پاکستان کا زرعی شعبہ مضبوط ہے اور اس میں اضافی ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔حکومت اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News