جمعه,  22 نومبر 2024ء
اوور چارجنگ تحقیقات، لیسکو کے 7 افسران ایف آئی اے کے طلب کرنے پر پیش نہ ہوئے

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے 7 سپرنٹنڈنگ انجینئرز بجلی کے بلوں میں زائد چارجنگ کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اوور چارجنگ کے معاملے پر لیسکو کے 7 ایس ایزکو کو انکوائری کے لیے تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو لیسکو ہیڈ آفس انکوائری کے لیے آنے کا کہا گیا ہے، لیسکو افسران اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں، عید کے بعد وکلا کے ذریعے جواب دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو ایس اے کا موقف ہے کہ صرف نیپرا ہی اوور بلنگ کو چیک کر سکتی ہے، ایف آئی اے اوور بلنگ کو پریکٹس کے طور پر نہیں دیکھ سکتی۔

دوسری جانب گیپکو آفیسرز ایسوسی ایشن اور لائبیرین کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر ایف آئی اے کی جانب سے کوئی گرفتاری ہوئی تو پورا گیپکو بند کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں ایف آئی اے سے نمٹنے کے لیے کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں