جمعه,  22 نومبر 2024ء
شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا ، جس کے بعد کل عید الفطر منائی جائے گی۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں جاری ہے جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

اجلاس میں سینٹرل اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

مزید خبریں