اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد میں پولیس اور کلاشنکوف گروپ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ ہلاک ملزم قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
اسلام آباد کے تھانہ کرپہ کی حدود میں پولیس اور کلاشنکوف گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جب کہ مقتول کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
مزید پولیس کمانڈوز طلب کر لیے گئے۔ جبکہ کلاشنکوف گروپ اشتہارات اور ڈکیتیوں پر مشتمل گروہ ہے۔
ہلاک ملزم کی شناخت بھی ہو گئی ہے، پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کا نام احمد شاہ ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔