اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ساڑھے 12 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج 2024 کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز نے 40 ارب روپے کا سیلز ہدف حاصل کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کی فروخت تقریباً 44 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، حتمی اعدادوشمار تک فروخت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت ابتدائی سیلز کا ہدف 36 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، یوٹیلیٹی اسٹورز نے سیلز ہدف کو 4 ارب روپے سے بڑھا کر 40 ارب روپے کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 مارچ سے دستیاب رمضان پیکج چاند رات تک جاری رہے گا۔