اتوار,  05 مئی 2024ء
دبئی جانے والے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ، تفصیل جانیں

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

اے ایس ایف نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے پینتالیس پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔

محمد عدنان فلائی دبئی کی پرواز سے کراچی سے دبئی جا رہے تھے، اے ایس ایف اہلکاروں نے جناح ٹرمینل پر بیگج اسکیننگ کے دوران پاسپورٹ برآمد کر لیے۔

مسافر غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹ کی موجودگی کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا، مسافر عدنان غیر قانونی طور پر مختلف شہریوں کے پاسپورٹ ایران کے راستے دبئی لے جا رہا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے مسافر کے برآمد شدہ پاسپورٹس سمیت مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل کو منتقل کر دیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News