اتوار,  05 مئی 2024ء
عید سے قبل عوام پر بجلی گراد ی گئی ، نیپرا نے بجلی مہنگی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

 

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں میں اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News