اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افسران کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ایف بی آر افسران میڈیا سے بات چیت اور ملاقات نہیں کر سکتے۔
ایف بی آر کے مطابق ترجمان ایف بی آر صرف میڈیا کے سوالات کے جوابات دے سکتے ہیں۔
حکم نامے میں افسران کو سوشل میڈیا استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ حکم نامے کے مطابق ایف بی آر افسران ذاتی حیثیت میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکتے۔