اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ ، والد سمیت دو کمسِن بچوں کے گلے کاٹ دیے گئے

اسلام آباد (منصور ظفر )اسلام آباد میں والد سمیت دو کمسِن بچوں کے گلے کاٹ دیے گئےزخمیوں میں والد اور اسکے دو کم عمر بچے شامل،ذرائع زخمیوں کی شناخت پچپن سالہ شہرون ،سات سالہ بچے آریان اود دس سالہ بچی کی شناخت ادا کے نام سے ہوئی۔

 

 

ذرائع کے مطابق تینوں کو تشویش ناک حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

پولیس نے بتایا کہ گلا کاٹنے والے ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا۔تینوں زخمی آپریشن تھیٹر میں ہیں سے بات چیت کے بعد ہی اصل واقعہ معلوم ہو گا ،پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کارروائی کا آغاز کر دیا

تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد، تھانہ کورال کی حدود میں 38 سالہ شاروں، 7 سالہ آریان اور 10 سالہ ازرا کی نامعلوم افراد نے تیز دھار آلہ سے گردن کاٹ دی۔ زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک ہے عینی شاہدین نے بتایا کہ  شارون غوری ٹاؤن کا رہائشی تھا جو بچوں کو لیکر گاڑی میں گیا۔ تھوڑی دیر بعد بچوں سمیت زخمی حالت میں گھر واپس پہنچا جن کی گردنیں کٹی ہوئی تھیں

 

ایس ایچ او شاہد زمان نے بتایا کہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، فرانزک کروا کر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کررہے ہیں۔ابھی تک زخمی اپنے بیان دینے کے قابل نہیں ہے، بیان کے بعد تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع بنائیں گے۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے ایک کٹر بھی ملا ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا

مزید خبریں