کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
شرجیل انعام میمن کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات کا قلمدان ملنے کے باوجود شرجیل انعام میمن کے پاس ٹرانسپورٹ اور ایکسائز کے قلمدان بھی ہوں گے۔