اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
نامناسب رویہ پرعدالت نے وکیل کو 6 ماہ قیدو جرمانہ کی سزا سنا دی

 

نامناسب رویے پرعدالت نے وکیل زاہد محمود گورایہ کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے وکیل زاہد محمود گورایہ کو سزا سنائی۔

چیف جسٹس نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل کرنے کے بعد وکیل کو سزا سنائی۔

واضح رہے کہ جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں وکیل زاہد محمود گورایہ نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا تھا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے وکیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا ریفرنس چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

مزید خبریں