بہاولنگر (روشن پاکستان نیوز) صوبہ پنجاب کی تحصیل بہاولنگر میں نوجوان لڑکے نے چھیڑخانی سے منع کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میلاد سے گھر جاتے ہوئے اوباش نوجوانوں نے 18 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر تھانہ ڈونگہ بونگہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔











