هفته,  23 نومبر 2024ء
فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے کی کڑی سزا ، امریکی یونیورسٹی نے 6 طلباءکو نکال دیا

 

امریکا میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر یونیورسٹی سے 6 طلبہ کو نکال دیا گیا۔
نجی ٹی وی نے بتایا کہ امریکہ میں جو بائیڈن انتظامیہ نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے والے طلباء کوانتقامی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے 6 طلبہ کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مذکورہ طلبہ نے فلسطین پر صہیونی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کرنے کی کوشش کی جسے انتظامیہ نے روک دیا اور تقریب میں شریک 6 طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو روک کر ان پر یونیورسٹی کے دربند کر دیے۔

مزید خبریں