پیر,  13 مئی 2024ء
اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی پارٹی قیادت کو دھمکی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اس وقت پارٹی میں کچھ منافق اور سانپ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کوہاٹ جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ابھی خاموش ہوں ، مجھےپھٹنے پر مجبور نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ان کی ہے جن کی ماؤں بہنوں کی بے عزتی کی گئی، علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دے رہا ہوں کہ کارکنوں کو اوپر لے آئیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پارٹی ان پیراشوٹ سے آئے لوگوں کو مسترد کرتی ہے، جو ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہیں اور انہیں دوبارہ گلے نہیں لگانے دیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News