جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
امریکہ لرز اٹھا ، عوام میں خو ف و ہراس پھیل گیا، دیکھیں تفصیل

 

نیو جرسی (روشن پاکستان نیوز) امریکی ریاست نیو جرسی میں زلزلے کے جھٹکے، نیویارک سمیت دیگر شہروں کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں زلزلے کے باعث بلند و بالا عمارتیں لرز اٹھیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 23 منٹ پر 4.8 شدت کا زلزلہ آیا جس سے نیویارک اور دیگر شہروں میں عمارتیں لرز اٹھیں۔

زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز نیو جرسی تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ پر جاری اجلاس کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News