هفته,  23 نومبر 2024ء
سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کے نام مشکوک خطوط موصول ہو گئے 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کے نام مشکوک خطوط موصول ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک کے نام مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے عملے نے مشکوک خطوط سی ٹی ڈی حکام کو بھیجے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان سمیت 6 ججز کے نام پاؤڈر سے بھرے مشکوک خطوط بھیجے گئے، ان ججز میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہرشامل ہیں۔

 

فرانزک رپورٹ کے مطابق پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی ہے۔

 

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججز کو مشکوک خط موصول ہوئے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پہلے 8 ججز کو مشکوک خط موصول ہوئے۔

مزید خبریں