هفته,  27 جولائی 2024ء
انتخابات کے نتائج کا اعلان 9 فروری کی رات 1 بجے کرینگے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 9 فروری کی رات 1 بجے کرینگے، الیکشن کے دن ملک بھر سے رزلٹ بر وقت الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلیے ہیں۔


نجی ٹی وی کے مطابق تمام حلقوں کے ریٹڑننگ آفسران کو تین تین ڈیٹا انٹری آپریٹرز فراہم کیے جائیں گے، الیکشن 2024 میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال کیا جائے گا، آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری سسٹم تھا اور نتائج موصول میں ہونے میں زیادہ وقت لگا۔


الیکشن 2024 صاف ،شفاف اورغیرجانبدارانہ کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کیا جائے گا، آراوز کو فائبرآپٹکس کی سہولت میسرہوگی اورمتبادل کے طور پر وائی فائی ڈیوائس بھی دینگے، الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے، الیکشن کمیشن مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کرچکا ہے۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجےجائینگے، پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے۔ریٹرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News