هفته,  04 مئی 2024ء
5 وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان مل گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیو) وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان سونپ دیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

5 وفاقی وزراء کو اضافی قلم دان تفویض کر دیے گئے، کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کو وزارت مواصلات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کو مذہبی امور اور ہم آہنگی کی ذمہ داری مل گئی جبکہ وزیرِ صنعت و پیدوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا اضافی قلم دان دے دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطے کا اضافی قلم دان مل گیا جبکہ وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News