هفته,  27 جولائی 2024ء
پی ٹی آئی کیطرف ہاتھ بڑھانے کو تیار ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان سیاسی استحکام کے لیے تحریک انصاف سے رابطہ کرنے کو تیار ہے تاہم پی ٹی آئی کی بھی کچھ ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی معاملات اور اتحاد بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے، اس کی حمایت غیر مشروط ہے، پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی غیر مشروط حمایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی استحکام کے لیے تحریک انصاف کے آگے ہاتھ پھیلانے کو تیار ہے تاہم تحریک انصاف کو بھی سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے، نوک جھونک چلتی رہے گی، ملک کو چلنے دیا جائے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے سب متاثر ہوتے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا، شہباز شریف پہلے ہی چارٹر آف اکانومی پیش کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News