اتوار,  28 اپریل 2024ء
مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، اسحاق ڈار شامل، اورنگزیب باہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی تشکیل نو کر دی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کونسل میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ وزیر خزانہ محمد اورگزیب کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی یا ای سی سی کے معاملے پر بھی کچھ ایسی صورتحال دیکھنے میں آئی تھی جب شروع میں وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی خود سنبھال لی تاہم بعد میں فیصلہ تبدیل کیا گیا اور وزیر خزانہ محمد اورگزیب کو ای سی سی کا سربراہ بنایا گیا۔

بزنس ریکارڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر خزانہ ہمیشہ شامل نہیں رہے ہیں تاہم توانائی اور منصوبہ بندی کے وزرا کو اس میں شامل رکھا جاتا رہا ہے کیونکہ ان دونوں معاملات کا صوبوں سےگہرا تعلق ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کے لیے 25 مارچ کی تاریخ سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

آٹھ رکنی کونسل میں وزیراعظم چیئرمین اور بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ کے وزراء اعلی اراکین ہوں گے۔

کونسل میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ اصف اور وزیر سیفران امیر مقام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نوتشکیل شدہ کونسل نگران دور کی مشترکہ مفادات کونسل کی جگہ لے گی جس میں وزیر خزانہ شمشاد اختر، وزیر قانون عرفان اسلم اور فواد حسن فواد شامل تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News