جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
محسن نقوی، احد چیمہ اور طلال چوہدری سمیت 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے

لاہور (روشن پاکستان نیوز) سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے 7 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بھی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفیٰ رمدے نے کاغذات واپس لے لیے جب کہ جنرل نشست پر شہزاد وسیم، مصدق ملک، ولید اقبال اور عمر اعجاز چیمہ نے کاغذات واپس لیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News