جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
سرکاری افسران کو ڈی ایچ اے میں نئے لگژری گھر دینے کابڑا منصوبہ تیار، دیکھیں خبر

لاہور ( روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے ڈی ایچ اے لاہور میں سرکاری افسران کو لگژری گھر فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں سرکاری افسران کے لیے ڈی ایچ اے میں 35 کروڑ روپے فی کس مالیت کے 127 نئے لگژری گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کی سمری وزیر اعلیٰ ہاؤس کو بھجوا دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق لاہور میں اعلیٰ افسران کے لیے نئے لگژری گھروں کی تعمیر میں ڈی ایچ اے سے مدد لی جائے گی، 14 سو کنال اراضی پر 127 نئے لگژری گھر بنائے جائیں گے۔ 2 کنال کے گھر کی تعمیر پر کل 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

بورڈ آف ریونیو نے پلان کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کابینہ اجلاس میں حتمی فیصلہ کریں گی۔

مزید خبریں